8 جون، 2015، 12:39 PM

مظلوم کی حمایت اسلامی فریضہ/یمن جنگ فتح تک جاری رہےگی

مظلوم کی حمایت اسلامی فریضہ/یمن جنگ فتح تک جاری رہےگی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف یمن کے مظلوم عوام کی استقامت اور پائداری فتح و کامیابی تک جاری رہےگی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی کا مکروہ اور بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈرجنرل سلامی  نے قم میں اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف یمن کے مظلوم عوام کی استقامت اور پائداری فتح و کامیابی تک جاری رہےگی۔ انھوں نے کہا کہ ایران، شرعی ، اسلامی اور اخلاقی بنیادوں پر مظلوموں کی حمایت جاری رکھےگا ۔جنرل سلامی نے کہا کہ یمن کے عوام حتی غزہ کے عوام سے بھی زیادہ مظلوم ہیں غزہ کے عوام کی صدا نامہ نگار دنیا تک پہنچاتے تھے اور یمن میں دنیا کا کوئی نامہ نگار موجود نہیں ہے صرف چند یمنی نامہ نگار اور ایرانی میڈیا یمنی عوام کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کی استقامت و پائداری فتح و ظفر تک جاری رہےگی اور اس جنگ میں اب تک سعودی رعب کو شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی کا مکروہ اور بھیانک چہرہ  دنیا کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے۔

News ID 1855681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha